بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کو کوئی چیلنج نہ کر سکا ،فخرزمان بھی پیچھے نہ رہے

datetime 28  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی)آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی کو کوئی چیلنج نہ کر سکا ،فخرزمان ساتویں بہترین بیٹسمین بن گئے۔کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس لے کر بدستور سرفہرست ہیں، 8 پوائنٹس پیچھے بھارتی قائد ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے،ہم وطن روہت شرما نے تیسری پوزیشن سنبھالی

ہوئی ہے۔پاکستان کے فخرزمان ساتویں درجے پر موجود ہیں، بنگلادیشی مشفیق الرحیم نے 4 درجے ترقی سے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن پا لی، محمود اللہ 2 درجے بہتری ملنے پر 38 ویں نمبر پر آگئے۔بولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرز میں موجود نہیں ہے،کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا راج ہے، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا 3 درجے ترقی ملنے پر دوسرے بہترین بولر بن گئے، انھیں یہ بہتری بنگلادیش کیخلاف سیریز کے ابتدائی2 میچز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملی، وہ ٹاپ 2 میں شامل ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی بولر بنے۔مستفیض الرحمان ایک قدم آگے بڑھ کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے، سری لنکن پیسر دشمانتھا چمیرا نے 11 درجے بہتری ملنے پر مشترکہ طور پر 61 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کے شراکت دار ہم وطن پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا ہیں، انھیں 8 جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا کو 9 درجے بہتری ملی جس کے بعد وہ 83 ویں نمبر پر ہیں۔اسکاٹ لینڈ کے بولر الیسیڈر ایوانو 10 ترقی کے زینے طے کرکے 89 ویں درجے پر پہنچ گئے،آل رائونڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بالنگ کرائی۔آئی سی سی ٹیسٹ

رینکنگ میں نمبر ون بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے۔پیٹ کمنز نے کہا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے تاہم آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…