بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چند آسان نسخے، جسے اپنا کر آپ شیونگ مسائل سے نجات پا سکتے ہیں

datetime 20  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک )کچھ لوگوں کی جلد اس قدر نازک اور حساس ہوتی ہے کہ شیونگ کے دوران اکثر لوگوں کی جلد پر زخم اور لال رنگ کے دھنے بن جاتے ہیں جس سے انہیں شیو کرنا دشوار ہو جاتا ہے تاہم تھوڑی سی احتیاط اور چند نسخوں سے اس مسئلے سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔دی کلاک: شیو کرنے میں جلد بازی میں نہ کریں اور شیو کرنے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں اس کے بعد چہرے پر فیشل کلیزنر لگا کر ایک منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد اب شیونگ کریم یا جیل لگائیں اور اچھی طرح لگا کر 2 سے 3 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور اگر انتظار نہ ہو رہا ہو تو اس دوران دانتوں کو برش کر لیں۔
شیونگ سے پہلے جیل کا استعمال: کچھ شیونگ کریم یا جیل لیکر داڑھی پر اچھی طرح مساج کریں تاکہ بال اوپرکی طرف آجائیں جس سے شیونگ کا عمل آسان ہوجائے گا۔ جیل عمومآ زیادہ لبریکیشن اور ٹراسنپیرنٹ لک دیتی ہے جس سے شیونگ کے دوران ریزر کو پھیرنے کی سہولت میسر آتی ہے تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ اچھی کوالٹی کا ریزر بلیڈ استعمال کیا جائے۔
درجہ حرارت کا خیال رکھیں: آرام دہ شیو کے لیے جلد کو گرم اور نم رکھنا ضروری ہے جس کے لیے آپ گرم موئسچرائزر تولیہ کا استمعال کریں تاکہ جلد کو شیو کے لیے تیار کیا جاسکے۔ اسی طرح اپنے ریزر کو گرم پانی کے باول میں رکھیں تاکہ ریزر تازہ اور جراثیم سے پاک رہے۔ شیو کرنے کے بعد اپنی جلد کو ٹھنڈے پانی سے دھویں جو جلن کے اثرات کو کم کردیتا ہے۔
دی کمانڈ: اگر آپ بہت رگڑ رگڑ کر شیونگ کرتے ہیں تاکہ جلد زیادہ صاف نظر آئے تو آپ بالوں کے رخ کی مخالف سمت ریزر گھماتے ہیں جس سے جلد جلنے لگتی ہے اور بال اندر کی طرف اگتے ہیں۔ اگر بال زیادہ گھنے ہیں تو پھر بالوں کے رخ کے مخالف سمت سے ریزر نہ گھومائیں۔ان نسخوں کے استعمال سے آپ بہتر شیوکر پائیں گے اور چہرہ زیادہ فریش اور اسمارٹ نظر آئے گا۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…