جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مراد علی شاہ جو مانگیں گے ہم دیں گے شیخ رشید نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بڑی پیشکش کردی

datetime 27  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی ( آن لائن )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سند مراد علی شاہ جو مانگیں گے دیں گے ،رینجرز کی آپریشن میں مدد چاہیے تو وہ بھی دیں گے، ڈاکو ئوں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز درج کرائے جائیں۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے کراچی میں ملاقات کی ملاقات میں وفاقی سیکرٹری داخلہ

یوسف نسیم کھوکھر، ڈی جی علی نواز، مشیر قانون، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، آئی جی سندھ مشتاق مہر بھی شریک ہوئے، ملاقات میں صوبے میں امن و امان اور شکارپور میں جاری آپریشن پرگفتگو کی گئی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے وفاق کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا وزیر اعلیٰ سند ھ مراد علی شاہ جو مانگیں گے ہم دیں گے، رینجرز کی آپریشن میں مدد چاہیے تو وہ بھی دیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ملاقات میں کہاکہ پاکستان خطرناک ممالک کی فہرست میں چھٹے نمبر پر تھا اب 126 پر ہے، پہلے سندھ میں جان پہچان والوں کے ساتھ سفر کرتے تھے، 2007 ء میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے گرینڈ آپریشن کرکے ہائی ویز کو کلیئر کروایا۔انہوں نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ کراچی میں بھی امن و امان اتنا خراب تھا کہ نو گو ایریا بن گئے تھے، پورا سندھ گڈو سے کوٹری بیراج تک کچا ایریا ہے، صرف 5/6 کلومیٹرز کا گھنا جنگل ہے، کشمور سہ رخی بارڈر کا شہر ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے

بارڈرز کو آپس میں ملاتا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ جنگل میں جرائم پیشہ افراد کا ڈیرہ ہے، دریا میں پانی آنے سے راستہ بند کردیتے ہیں، 23 مئی کو پولیس نے 8 مغویوں کو شکارپور کے کچے سے بازیاب کرانے کیلئے آپریشن کیا، اے پی سیز خراب ہونے کے باعث ڈاکوئوں نے حملہ کیاجس میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ مراد علی شاہ نے کہاکہ

میڈیا نے یہ مسئلہ اچھالا، جس طرح ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ نے غریب لوگوں کو قتل کرکے ویڈیو جاری کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی وزیر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اپ وفاقی وزیر داخلہ ہیں، آپ جب بھی چاہیں آجائیں، ہم ملکر کام کریں گے، آپ کو سندھ میں ویلکم کرتے ہیں، اس پر شیخ رشید نے کہاکہ کسی بھی چیز کی ضرورت پڑے وزارت داخلہ

مہیا کرے گی۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز حاضر ہے ،جب چاہے سندھ حکومت ان کی آپریشن میں خدمات لے سکتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ ہمیں کچھ حساس ساز و سامان چاہئے، اس کا بندوبست سندھ حکومت کررہی ہے، اس سازوسامان کو حاصل کرنے میں وزارت داخلہ مدد کرے۔شیخ رشید نے کہاکہ امن و امان سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت کو چاہئے ہم مدد کرنے کیلئے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہم جلد کچے کے علاقے سے ڈاکوئوں کا صفایا کر دیں گے، اس پر شیخ رشید نے کہاکہ ڈاکو ئوں کے خلاف دہشت گردی کے کیسز درج کرائے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…