پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

نواز شریف پر حملہ نہیں ہوا بلکہ ۔۔۔ سابق وزیر اعظم کے رائٹ ہینڈ کی جعلسازی کا شکار میاں عمران خود سامنے آگئے ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 24  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بر طانوی شہری میاں عمران نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف پر کوئی حملہ نہیں ہوا ،میاں صاحب کے رائٹ ہینڈ ناصر بٹ کے ساتھ لین دین تنازع تھا عدالتی بیلف آرڈر کی تعمیل کرانے آیا تھا حملے کا ڈرامہ رچایا گیا ،

دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے نوازشریف پر حملے کا جو شوشہ چھوڑا اس کی حقیقت یہ ہے کہ ان کے پروردہ ناصر بٹ نامی شخص جو طبیعتاً فراڈیہ ہے نے ایک جیپ میاں عمران نامی شخص کو لندن میں جعلسازی سے فروخت کی جو یہ سمجھتے تھے کہ جس طرح انہوں نے پاکستان کو اپنے فراڈ کا محور بنارکھاتھااسی طرح لندن میں بھی ہوگا لیکن اس فراڈ پر میاں عمران نے لندن کی عدالت سے رجوع کیا جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ عدالت نے ناصر بٹ کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے کہاکہ اس کا گھر بیچ کر اس کی رقم میاں عمران کو اداکی جائے مگر جب چار پانچ لوگ اس عدالتی فیصلے کی اطلاع دینے کیلئے ن لیگ کے لندن آفس گئے تو انہوں نے حملے کا ڈرامہ بنا لیا اس طرح لندن کی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی کیونکہ اس سے یہ تاثر قائم ہوا کہ جیسے خدانخواستہ لندن بھی غیر محفوظ ملک ہے اس لئے ہم لندن کی حکومت کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ وہ ایسے لوگوں سے جان چھڑائیں جو لندن کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں کیونکہ ایسی اطلاعات سن کر دنیا کے سیاح غیر محفوظ سمجھتے ہوئے لندن کا رخ نہیں کریں گے جس سے انہیں معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…