بیجنگ (این این آئی)دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا اعزاز چین کے شہر بیجنگ نے اپنے نام کرلیا۔کاروباری جریدے فوبز کی 2021کی فہرست کے مطابق دنیاکے دوہزار سات سو پچپن ارب پتیوں میں سے پچیس فیصد دس مختلف شہروں میں رہتے ہیں۔فہرست کے مطابق چین کے شہر بیجنگ میں ارب پتی افراد کی تعداد 100 اورہانگ کانگ میں 80 ہے،اس سے پہلے دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد کا شہر، نیویارک، کوتصور کیا جاتا تھا۔