پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طیارہ حادثہ کیس ،سول ایوی ایشن کی دو ملازمین کیخلاف بڑی کارروائی

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پی آئی اے طیارہ حادثہ کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تحقیقات کی تکمیل تک دونوں ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو نوکری پر بحال نہیں کیا جائے گا۔اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے)نے دونوں ائیرٹریفک کنٹرولرز کو ڈیوٹی پر بحال کرنے سے روک دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ جب تک ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں

وہ ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتے۔ڈی جی سی اے اے نے ڈائریکٹرز کو احکامات جاری کیے ہیں کہ جب تک طیارہ حادثے کی تحقیقات مکمل نہ ہوں اور حتمی رپورٹ جاری نہیں ہوتی دونوں اے ٹی سی اہلکار ائیر ٹریفک کنٹرول نہیں کرسکتے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ والے دن دونوں ائیر ٹریفک کنٹرولر اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے، ایک کنٹرولر اپروچ اور دوسرا ٹاور پر فرائض انجام دے رہا تھا۔طیارہ حادثہ کے بعد فوری بعد دونوں ائیر ٹریفک کنٹرولرز کو ڈیوٹی کرنے سے روک دیا گیا تھا، مذکورہ ائیر ٹریفک کنٹرولرز کے لائسنس کی تجدید بھی نہیں گئی۔ذرائع کے مطابق ائیر ٹریفک کنٹرولر کو ہر چھ ماہ بعد لائسنس کی تجدید کرانا لازمی ہوتا ہے اور اگر ایک سال سے زائد مدت بعد بھی لائسنس کی تجدید نہ ہو تو اس صورت میں اے ٹی سی کا دوبارہ کورس کرنا لازمی ہوتا ہے۔یاد رہے کہ 22 مئی 2020کو لاہور سے کراچی آنے والا پی آئی اے کا طیارہ ایئرپورٹ کے قریب واقع ماڈل کالونی جناح گارڈن کی رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 97 مسافر ہلاک جبکہ 2 مسافر معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔ حادثے میں مقامی لوگوں کی ہلاکتیں بھی ہوئیں جبکہ پانچ گھر مکمل تباہ ہوگئے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…