شنکیاری(این این آئی) محلہ پنجمیرال کے رہائیشی سعید الرحمن کی چھ بیٹیوں میں سے 15 سالہ مناھل لڑکی سے لڑکا بن کر انعام بن گئی۔گھر میں شادیانے۔والد کے مطابق کچھ عرصہ قبل بیٹی کے داڑھی اور مونچھیں نکل آئیں جس پر اسکا علاج شروع کردیا گیا جومانسہرہ سے شروع ہوکر
لاھور پہنچا۔ جہاں ڈاکڑوں نے مختلف ٹیسٹ اور مخصوص چیک اپ کیا تو پتہ چلا مناہل بی بی کی جنس بدل چکی ہے۔اس طرح اب اس کا نیا لڑکوں والا نام انعام رکھا گیا۔سعید الرحمن کی کوئی نرینہ اولاد نہیں تھی۔اس قدرت کے انعام پر والدین سمیت پورے خاندان والے بہت خوش ہیں۔