جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

’’تمام مسائل حل ہوگئے‘‘ ترین گروپ کا عثمان بزدار سے ملاقات کے بعد اعلان‎

datetime 21  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)جہانگیر ترین گروپ نے ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کر دیا،وزیراعلی پنجاب نے جہانگیر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی کو آئندہ بجٹ میں ترقیاتی اسکیمیں دینے کا وعدہ کر لیا جس کے تحت ارکان اسمبلی بدھ تک حلقوں سے وابستہ ترقیاتی اسکیمیں جمع کرائیں گے جبکہ دیگر مسائل بھی ایک ماہ میں حل کرانے کی

یقین دہانی کرادی گئی ،وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے واضح کہا ہے کہ میرے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں، کبھی کسی سے ناانصافی کی نہ کریں گے، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں،جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب اسمبلی میں ترجمان سعید اکبر نوانی نے کہاہے کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے ساتھ بے انصافی نہیں ہو گی ، شفاف انکوائری رپورٹ اور عدالت کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہم اسے قبول کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنمائوں سعید اکبر نوانی، ملک نعمان لنگڑیال ،اجمل چیمہ، زوار وڑائچ، نذیر چوہان، عمر آفتاب اورعون چوہدری نے ملاقات کر کے اپنے تحفظات سے آگا ہ کیا ۔اس موقع پر حلقے کیلئے ترقیاتی سکیموں،گروپ کے ارکان اسمبلی کے حامیوں پر درج مقدمات فوری واپس لینے اور گروپ سے وابستہ وزرا اورمعاونین اور اراکین اسمبلی کاموں کوترجیحی بنیاد پر حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا جبکہ محکموں کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے بھی بات کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جہانگیر ترین گروپ کے افسران کو آئندہ بجٹ میں ترقیاتی سکیمیں دینے کی یقین دہانی کرائی جس کے تحت اراکین اسمبلی بدھ تک اپنے حلقوں سے وابستہ سکیمیں جمع کرائیں گے جبکہ دیگر مسائل ایک ماہ میں ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا ئی ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور جہانگیر ترین گروپ کے اراکین کے درمیان انتہائی خوشگوار

ماحول میں ملاقات ہوئی اور وزیرا علیٰ پنجاب نے کہا کہ میر ے دروازے ہر کسی کے لئے کھلے ہیں، کبھی کسی سے نا انصافی کی نہ کریں گے ، انتقام کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ۔وزیر اعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ آپ کے جائز تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا، ہماری پارٹی کا نام تحریک انصاف ہے اور ہم انصاف کی عملداری پر یقین رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر طے پایا کہ

کسی جانب سے بھی ایسی بیان بازی نہیں کی جائے گی جس سے جماعت کو کوئی نقصان پہنچے ۔عثمان بزدار سے ملاقات کے موقع پر سعید اکبر نوانی نے کہا کہ آپ کی قیادت پر پورا اعتماد ہے، آپ ہمارے وزیراعلی ہیں، اپنے ایشوز کے حل کے لیے آئے ہیں، تحریک انصاف سے غیر مشروط وابستگی برقرار رہے گی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید اکبر نوانی نے کہا کہ ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے۔جہانگیر ترین گروپ حقیقت ہے، پہلے بھی کہا تھا افواہوں میں کوئی صداقت نہیں

۔وزیراعلی پنجاب سے ملاقات میں ہم نے کھل کر بات کی، بجٹ بھی زیر بحث آیا ہے ، ہم حکومت کے ساتھ ہیں اور وزیراعلی سے جو بات ہوئی اس پر مکمل مطمئن ہیں۔ہم نے وزیراعلیٰ سے ملاقات میں کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، اپنے حلقوںکے مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے کہا تھانا انصافی نہیں ہوگی، ہم چاہتے ہیںکہ شفاف انکوائری ہوپھر اس کا جو بھی نتیجہ آئے گا قبول ہوگا، عدالت کا فیصلہ بھی تسلیم کریں گے۔نعمان لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

پی ٹی آئی میں تھے ہیں اور پی ٹی آئی میں ہی رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے ہماری بات برد باری سے سنی ہے او رہمارے تحفظات اور مسائل سن کر ہدایات بھی جاری کی ہیں ۔ جن معاملات کی وجہ سے ہمارے گروپ کے اراکین پریشان ہیں انہیں حل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے جو مسائل تھے وہ حل ہو گئے ہیں، ہم پی ٹی آئی کا حصہ تھے ہیں او ررہیں گے۔ ہمیں امید ہے تمام مسائل حل ہوں گے

، وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے جہانگیر ترین سے نا انصافی نہیں ہوگی، علی ظفر پر بھی اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،وزیراعظم نے وعدہ کیا ہے جہانگیرترین سے ناانصافی نہیں ہوگی۔نذیر چوہان نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ایک افسر کا تقرر کر دیا ہے جو جہانگیر ترین گروپ کے پنجاب کے تمام اراکین اسمبلی کے مسائل کو حل کرائے گا ، ہم دیکھیں گے جو وعدہ کیا گیا ہے وہ کہاں تک وفا ہوتا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…