ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

پنجاب میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ، نوٹیفیکیشن جاری‎

datetime 21  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب نے کورونا وبا کے تناظر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جون تک ‏توسیع کر دی۔ محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈاون 20 مئی سے 15 جون ‏تک نافذ العمل رہے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار ‏چھٹی کے دن ہوں گے

اور تمام کاوبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔تمام میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹر، پیٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، ‏فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ‏ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور تمام قسم کی منڈیوں ( سبزی، پھل،اناج اور مویشی) کو ہفتہ ‏کے 7 دن 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔تمام انڈور اور آوٹ ڈور ریسٹورنٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی صرف ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔ ‏‏24 اپریل کےرات 12 بجے سے تمام ریسٹورنٹس میں ان ڈور ڈائننگ پرپابندی برقرار رہے گی جبکہ ‏آوٹ ڈور ڈائننگ، فوڈ کوٹس اور ٹیک آویز کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں تمام انڈور شادی کی تقریبات، ریسٹورینٹس کمیونٹی سینٹرز ‏اور مارکیز پرمکمل پابندی عائد ہوگی تاہم یکم جون سے 150 افراد کی گنجائش کے ساتھ آوٹ ڈور ‏شادی کی تقریبات کی اجازت ہو گی۔صوبہ بھر میں تمام تفریحی پارکس پر مکمل پابندی ہو گی ، جاگنگ ٹریکس کھلے رہیں گے۔ تمام ‏مزارات اور درباروں پرمکمل پابندی عائد ہوگی۔ تمام سرکاری اور نجی دفاتر کو 50 فیصد سٹاف کے ‏ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔تمام سینما ہالز اور تھیٹر بدستور بند رہیں گے۔ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر پابندی ہو گی۔اس ‏پابندی میں کرکٹ، گالف، ٹینس اور بیڈمینٹن شامل نہیں، ثقافتی تہوار اور اجتماعات پر مکمل ‏پابندی عائدہو گی۔تمام بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان اور اندر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو 50 فیصد گنجائش کے ‏ساتھ چلنے کی اجازت ہو گی۔ 22 مئی سے تمام بین الصوبائی ٹرانسپوٹ ہفتہ کے 2 دن ( ہفتہ ، ‏اتوار) مکمل بند رہے گی۔مال بردار گاڑیوں ، ایمبولینسز، طبی شعبے سے وابستہ گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہے۔ ٹرین سروس ‏کل گنجائش کے70 فیصد مسافروں کے ساتھ جاری رہے گی۔صعنت اور زراعت کے شعبے کو ‏استثنیٰ حاصل ہو گا۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس مل کر ان ایس او پیز کا اطلاق یقینی بنائیں گے، تمام شہری ما سک کی ‏پوری طرح پابندی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…