جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کی نوید سنا دی گئی

datetime 20  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ہونے والی بہتری کے باوجود عوامی توقعات کے برخلاف گھریلو برقی آلات اور مقامی سطح پر تیار کی جانے والی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی ہونے کا امکان عالمی اور مقامی مارکیٹ میں خام مال کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے کے باعث نہ ہونے کے برابر ہے۔بالخصوص دھاتوں

کی قیمت بڑھنے سے پاکستان کی آٹو اور ہوم اپلائنسز کی صنعت کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے۔ صنعتی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاگت کا اثر صارف کو منتقل کیے جانے کی وجہ سے صارفین اور انڈسٹری دونوں مشکلات کا شکار ہیں جبکہ محصولات کی شکل میں حکمت کا شیئر بڑھتا جارہا ہے اس صورحال میں حکومت درآمدی خال مال پر عائد ڈیوٹی ٹیکسز کی شرح کم کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کرسکتی ہے۔ ہوم اپلائنسز اور گاڑیوں میں استعمال ہونے والے اہم میٹریلز کی قیمتوں میں اضافہ کے رجحان پر نظر ڈالی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ ستمبر 2020سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 11فیصد تک اضافہ ہوا ہے اور روپے کی قیمت 167روپے سے کم ہوکر 151روپے کی سطح پر آگئی ہے، تاہم اس دوران اہم خام مال اور دھاتوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جن میں اسٹیل مصنوعات سرفہرست ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق ای جی اور کولڈ رولڈ کوائل کی قیمتیں جو ستمبر 2020میں 151 اور160 روپے فی کلو تھیں اب بڑھ کر 349 اور331 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی ہیں جو بالترتیب 118,119فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہیں، دوسری جانب ہاٹ رولڈ کوائل کی قیمت ستمبر 2020میں 111روپے فی کلو گرام سے بڑھ کر 290روپے کی سطح پر آگئی ہے جو 161 فیصد اضافہ بنتا

ہے۔ایس ایم انجینئرنگ کے سی ای او اشتیاق صدیقی کے مطابق خام مال کی قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ دنیا بھر میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو قیمت بڑھانے پر مجبور کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشی چیلنجز کے باوجود نمو پانے والی چند صنعتوں میں سے ایک آٹو انڈسٹری کو اس ممکنہ بحران سے نکالنے کا ایک ممکنہ اور موثر حل

حکومت کی معاونت ہے جو وہ ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں کمی لاکر فراہم کرسکتی ہے۔ حکومت کی جانب سے صنعتوں کے لیے یہ معاونت حکومت کے لیے بھی سود مند ہے ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی لاکر ایک جانب گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی فروخت کے تسلسل کو قائم رکھتے ہوئے حکومتی محصولات کو بھی موجودہ سطح پر برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…