اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے وزیرخزانہ میر ظہور بلیدی نے وزارت سے مستعفی ہونے کی تردید کردی۔نجی ٹی وی جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ظہور بلیدی نے کہا کہ گزشتہ روز میرے حوالے سے یہ بات کہی گئی کہ میں ناراض وزرا میں شامل ہوں اور عنقریب وزارت سے استعفیٰ دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، وزیراعلیٰ جام کمال کے ساتھ اور کابینہ کا حصہ ہوں ،کچھ لوگ کابینہ میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔