ہفتہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2026 

ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف انکل سرگم انتقال کر گئے، انکل سرگم اپنے لازوال کردار کے ذریعے دنیائے فن میں ہمیشہ زندہ رہیں گے

datetime 15  مئی‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی )پاکستان کے معروف ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف ’انکل سرگم‘اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف ممتاز فنکار فاروق قیصر عرف ’انکل سرگم‘ انتقال کر گئے۔ فاروق قیصر کے نواسے نے انتقال کی تصدیق کر دی۔۔فاروق قیصر نے اپنے مشہور کردار انکل سرگم سے معاشرتی

مسائل اجاگر کیے، وہ 1976ء سے پی ٹی وی کے ساتھ منسلک رہے۔ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا اور دو بیٹیاں سوگوار چھوڑے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی ‘ وزیراعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے فاروق قیصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے-یاد رہے کہ فاروق قیصر 13 اکتوبر 1945ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے تھے۔ والد کی سرکاری نوکری کی وجہ سے یہ پاکستان کے مختلف شہروں میں گھومتے رہے اور ان کا تعلیمی سفر بھی مختلف شہروں میں تکمیل تک پہنچا یعنی میٹرک پشاور سے ، ایف اے کوئٹہ سے اور گریجویشن نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے کیا جبکہ فائن آرٹس میں ماسٹرز انہوں نے رومانیہ سے کیاجبکہ 1999ء میں کیلیفورنیا امریکا سے ماس کمیونی کیشن میں بھی ماسٹرز کیا ہے۔فاروق قیصر نے 70 کے اوائل میں نیشنل کالج آف فائن آرٹس لاہور سے گریجویشن کے بعد فنی زندگی کا آغاز کیا، فنکار،صحافی، ٹی وی شو ہدایت کار، پتلی باز، اسکرپٹ مصنف اور صوتی اداکار ہے۔ قیصر اپنی کامکس کتابوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔ قیصر کی بنیادی وجہ شہرت انکا افسانوی کردار انکل سرگم جو پہلی بار 1976 میں بچوں کے اردو زبان کے پروگرام کلیاں میں ادا کیا گیا۔پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کی ڈائریکٹر جنرل فوزیہ سعید

نے ملک کے نامور فنکار لکھاری اور سب کے محبوب فاروق قیصر کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاروق قیصر پوری قوم کے محبوب فنکار تھے اور پوری قوم ان کی وفات پر غمگین ہے انہوں نے اپنی قلم اور فنکاری سے دنیائے فن و ادب پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں وہ اپنے لازوال کردار انکل سرگم کے ذریعے

تاریخ کا حصہ رہے گئے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ فاروق قیصر نے بڑے ہی لطیف انداز میں طنز و مزاح کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کرنے کی کوشش کی اور چھپے ہوئے گمبھیر مسائل کی نشاندھی کی ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ فاروق قیصر نے انکی خصوصی التجاء پر پی این سی اے کے قومی پتلی گھر رہنمائی کرنے پر آمادہ

ہوئے اور اپنے فرائض انجام دیتے رہے اور ان کو اس سال پی این سی اے کی تجویز پر حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز سے نوازا فاروق قیصر کواپنی اصلاحی تحریروں اور جاندار کرداروں کی بدولت بین الاقوامی شہرت ملی وہ اپنے آپ میں یکتا تھے اور جامعہ کی حیثیت رکھتے تھے انکل سرگم اپنے لازوال کردار کے ذریعے دنیائے فن میں

ہمیشہ ڑندہ رہیں گے پاکستان میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کی انکی وفات پر غمگین تاثرات سے انکی مقبولیت اور ہردلعزیزی عیاں جسکی مثال شاید نہ ملے ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ ہم انکے رشتے داروں اور پرستاروں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ آن کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آمین اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…