پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

حدیبیہ پیپرز ملز میں حکومت کے ہاتھ نئے ثبوت لگ گئے، شریف برادران کے خلاف نیا شکنجہ کسنے کی تیاری

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے متعلقہ اداروں کو حدیبیہ پیپر ملز مقدمہ کی تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا ہے،مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے

استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا،کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ پیر کو وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق عدالتی فیصلے پر مشاورت کی گئی، اس معاملے پر عدالت سے رجوع کیے جانے پر بھی غور کیا گیا۔اجلاس میں فواد چودھری، اسد عمر، شہزاد اکبر اور قانونی ماہرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال اور دورہ سعودی عرب پر گفتگو کی گئی۔شہزاد اکبر شہباز شریف معاملے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ معاملے پر قانونی پہلوؤں کا جائزہ لینے کے بعد ہوگا۔وزیراعظم نے دورہ سعودی عرب پر بھی حکومتی رہنماؤں کو اعتماد میں لیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کو قانونی ٹیم نے شہباز شریف کے مقدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کا مقدمہ نئے سرے سے تفتیش کا متقاضی ہے اس سلسلے میں متعلقہ اداروں کو تفتیش نئے سرے سے شروع کرنے کی بدایات دی جارہی ہیں،حدیبیہ کا مقدمہ شریف خاندان کی کرپشن کا سب سے اہم سرا

ہے،اس مقدمے میں شہباز شریف اور نواز شریف مرکزی ملزم کی حیثیت رکھتے ہیں،جو طریقہ حدیبیہ میں پیسے باہر بھیجنے کیلئے استعمال ہوا اسی کو بعد میں ہر کیس میں اپنایا گیا۔اس لئے اس کیس کو انجام تک پہنچانا از حد اہم ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کچھ نئی معلومات ملی ہیں، شہباز شریف نے برطانیہ میں ٹیٹیاں

لگائیں اور اس کے ذریعے پاکستان میں پیسے لائے یہ ساری شہادت حدیبیہ سے لنک کرتی ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ایف آئی اے کو کیس دوبارہ کھولنے کا کہا ہے۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ایک سوال پر فواد چوہدری نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے پرانے ثبوت کو صحیح طریقے سے پیش نہیں کیا گیا، اس کو بھی

سامنے لانے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کچھ نئے ثبوت بھی سامنے آئے ہیں، خاص کر برطانیہ میں شہباز شریف نے نئی ٹی ٹیاں لگائیں اور ان کے ذریعے پیسہ یہاں آیا اور دور میں شہادتیں حدیبیہ کیس سے لنک کرتی ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ یہ شہادتوں کی نئی چین ہے، جو سامنے آئی ہے اور اس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا کہ ایف آئی اے کو یہ ذمہ داری دی جائے کہ وہ اس معاملے کی تفتیش کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…