ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شوگر اور گردوں کا علاج اس سبزی سے کریں   ڈاکٹروں کی بڑی بڑی فیسوں سے جان چھڑائیں

datetime 10  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زمانہ قدیم سے کھیروں کو کھایا جارہا ہے اور یہ پھل  جی ہاں یہ سبزی نہیں بلکہ پھل ہے  روایتی ادویات میں بھی استعمال ہورہا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ گرم ممالک میں کھیروں کو کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور یہی اس کا واحد فائدہ نہیں۔اہم بات یہ ہے کہ کھیرے سارا سال آسانی سے دستیاب ہوتے ہیں اور عام طور پر

زیادہ مہنگے بھی نہیں ہوتےروزانہ صرف کھیرا کھانے کے فوائد جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے اور ہوسکتا ہے کہ اسے اپنی غذا کا لازمی حصہ بنالیں۔بالوں کی نشوونماکھیروں میں موجود بی وٹامنز کھوپڑی اور بالوں کی صحت کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہوتے ہیں، بائیوٹین، ربوفلیوین اور وٹامن بی فائیو، بی سکس اور دیگر بالوں کی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ جبکہ قبل از وقت بالوں کی محرومی اور سفیدی کی روک تھام بھی کرتے ہیں۔دماغی امراض سے تحفظ ملتا ہےکھیروں میں موجود ایک جز فیسٹین دماغ کی بہتر صحت میں کردار ادا کرتا ہے، اس کے علاوہ کھیروں میں فاسفورس بھی پایا جاتا ہے اور اس کی کمی سے دماغی امراض کا خطرہ بڑھتا ہے، یعنی اسے کھانا دماغ کو تیز رکھنے کے ساتھ توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت بہتر بناتا ہےکھیروں میں پانی کی زیادہ مقدار جلد پیٹ پھرنے میں مدد دیتی ہے، جس کے نتیجے میں بسیار خوری کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے اور موٹاپے سے نجات کی کوشش کا عمل تیز ہوجاتا ہے۔ کھیرے چکنائی سے پاک ہوتے ہیں اور کیلوریز بھی بہت کم ہوتی ہیں، تو یہ جسمانی چربی گھٹانے کے لیے ایک اچھا آپشن ہے۔ کینسر کا خطرہ کم ہوتا ہےکھیروںمیں ایسے اجزا ہوتے ہیں جو کینسر کی روک تھام یں مدد دیتے ہیں، ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کھیروں میں موجود ایک جز کینسر کے خلیات کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔اضمہ بہتر ہوتا ہےکھیروں میں موجود غذائی فائبر اور پانی کی اچھی خاصی مقدار نظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، کھیروں میں موجود وٹامنز سے بھی ہاضمے کے افعال میں بہتری آتی ہے اور روزانہ کھانے سے مختلف مسائل جیسے قبض یا دیگر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ڈی ہائیڈریشن سے تحفظ کھیرے کا 95 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے، تو اسے روزانہ کھانے سے جسمانی ہائیڈریشن کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے، جس سے صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اگر آپ اکثر پانی پینا بھول جاتے ہیں، تو روزانہ ایک کھیرا کھانا بہترین ٹرک ہے۔ جلد کی ملائمت اور جگمگاہٹ واپس لائےکھیروں سے جسمانی ہائیڈریشن برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے جو جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے، اس کے علاوہ بی وٹامنز، وٹامن سی اور زنک جیسے اجزا کی موجودگی بھی جلد کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔ کھیروں میں موجود کیفیسک ایسڈ سے جلدی خارش اور ورم سے لڑنا بھی ممکن ہوجاتا ہے جبکہ جلد پر عمر کے اثرات کو سست کیا جاسکتا ہے۔اس کے علاوہ آج میں آپ کو ایک اور بات بھی بتا تا چلوں کہ کھیرا جو ہے وہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہت ہی زیادہ فا ئدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…