پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی آئی اے کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں اربوں کا خسارہ

datetime 9  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کو رواں سال کے پہلے 3 ماہ میں ساڑھے 7 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہوا۔پی آئی اے کی جانب سے 31 مارچ 2021 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کی مالیاتی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا کہ رواں سال کے پہلے 3 ماہ کے دوران پی آئی اے کو 7 ارب 51 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا رہا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا نے ائیرلائنز اور ایوی ایشن صنعت کو جنگ عظیم دوم اور نائن الیون سے بھی زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے

کے اے کلاس شیئر پر 1 روپے 44 پیسے اور بی کلاس پر 72 پیسے فی شیئر خسارہ ہوا، پی آئی اے کا مجموعی ریونیو 15 ارب 50 کروڑ روپے رہا جبکہ پی آئی اے کے اخراجات 19 ارب 10 کروڑ روپے رہے۔پی آئی اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ائیر لائن کا آپریشنل نقصان 5 ارب 41 کروڑ روپے رہا جبکہ روپے کی قدر میں بہتری سے پی آئی اے کو 4 ارب 14 کروڑ روپے کا فائدہ ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ سود اور قرضوں کی مد میں پی آئی اے نے 6 ارب 24 کروڑ روپے کی ادائیگی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…