منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

یورپی یونین اسلام دشمن اور گستاخوں کا آلہ کار بن گیا

datetime 7  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ یورپی یونین اسلام دشمن اور گستاخوں کا آلہ کار بن گیا ہے ،آزادی اظہار کی آڑ میں شعائر اسلام کی توہین کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے اسلامی ممالک پراوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے دبائو بڑھایا جارہا ہے

،اوآئی سی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے مسلم اُمہ کی ترجمانی نہیں کرپارہی ہے ،295-Cکے قانو ن میں کسی بھی قسم کی ترمیم برداشت نہیں کرینگے ،عاشقان رسول ملک کے آئین اور ملک کی سلامتی کا دفاع سر پر کفن باندھ کر کرینگے،یورپی یونین مجرموں کی سرپرستی اور انہیں پاکستان سے رہا کراکر ملک کے قانون کا مذاق بنانا چاہتا ہے ،قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں دنیا ہمارے ملک کے قوانین اور آئین کا احترام کرئے ،اوآئی سی اور مسلم ممالک شعائر اسلام کی توہین کو جرم قرار دینے کیلئے عالمی سطح پر قانون سازی کرائیں ،ہولو کاسٹ کیلئے قانون سازی ہوسکتی ہے تو پھر نبی کریم ؐ کی حرمت کے تحفظ کیلئے بھی عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اقلیتوں پر پاکستان میں تحفظ کی بات کرنے والے پہلے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ،فرانس یورپی یونین کا اہم رکن اور اسی ملک میں اقلیتوں کیلئے زمین تنگ کردی گئی ہے ،ساری دنیا کو چیلنج ہے اقلیتوں کو جو آزادی پاکستان میں ہے دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہے ،مسلمانوں پر فلسطین ،بھارت،کشمیر ،شام ،برما ودیگر ممالک میں زمین تنگ کی جارہی ہے ،یورپی یونین کی برما میں مسلم اقلیتوں پر درد ناک مظالم پر خاموشی عصبیت پسندی ہے ،بھارت میں مسلمانوں کو زندی جلادیا جاتا ہے یورپی یونین عالمی ادارے کہاں ہیں ،عالمی سطح پر مسلمانوں کو کمزور کرنے کی سازش کو سمجھتے ہیں ،پاکستان کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…