کراچی(آن لائن)حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتہ کمرشل لون کی مد میں ایک ارب ڈالر کی بھاری ادائیگی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 23ارب ڈالرز کی سطح سے گر کر22ارب ڈالرز جبکہ سرکاری ذخائر16ارب ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر16ارب ڈالرز کی سطح پر آگئے۔اسٹیٹ بینک سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 30اپریل کو ختم ہونے والے ہفتہ پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 77کروڑ76لاکھ ڈالرز کمی
سے 22ارب74کروڑ26لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر82کروڑ99لاکھ ڈالرز کمی سے 15ارب59کروڑ79لاکھ ڈالرز جبکہ کمرشل بینکوںکے ذخائر5کروڑ23لاکھ ڈالرز اضافہ سے 7ارب14کروڑ47لاکھ ڈالرز ریکارڈ کئے گئے ،گزشتہ ہفتہ مرکزی بینک نے کمرشل لون کی مد میں ایک ارب ڈالرز کی بھاری ادائیگی کی جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ دیکھا گیا ۔