اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

آپنے چیزیں تو چوری ہوتی دیکھی ہونگی، مگرآسٹریلیا میں پیش آیا 'میت' چوری ہونے کا انوکھا واقعہ!۔

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2014 |

سڈنی: ایک آسٹریلوی خاندان اُس وقت حیرت میں ڈوب گیا جب ان کے رشتے دار کی آخری رسومات کے دوران آنجہانی کے جسدِ خاکی کو ‘چرا’ لیا گیا۔

ہیلے ویسٹ اور ان کے شوہر ٹوبیاس رچرڈسن جمعرات کو سڈنی کے بلیو ماؤنٹین ویسٹ میں واقع ایک اسکول کی عمارت میں اپنے بہنوئی سیٹھ رچرڈسن کی آخری رسومات کی تیاریوں میں مصروف تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص جھاڑیوں سے کود کراندر آیا اورآنجہانی کی میت کو ٹرالی سمیت بھگا لے گیا۔

ہیلے ویسٹ نے اے بی سی ریڈیو کو بتایا کہ ‘ابھی ہم بات ہی کر رہے تھے اور سیٹھ رچرڈسن کی آخری رسومات کی تیاریاں ہو ہی رہی تھیں کہ یہ واقعہ پیش آیا’۔

‘ہم سب وہاں شاک میں کھڑے تھے کہ جنازے کو چرا لیا گیا ہے’۔

اس کے بعد ٹوبیاس نے اپنی کار میں چور کا تعاقب شروع کیا جبکہ ویسٹ نے پولیس کو فون کیا۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق میت چرانے والے شخص نے اسکول کے گراؤنڈ میں ٹرالی کو دوڑانا شروع کردیا جبکہ رچرڈسن نے کار میں اس کا پیچھا کرتے ہوئے بالآخر اس کا راستہ روکا اور پوچھا کہ ‘تم یہ کیا کر رہے ہو؟’

جس پر اس شخص نے نہایت تابعدرای اور معصومیت سے جواب دیا کہ ‘مجھے ہسپتال جانا ہے’۔

پولیس کے مطابق 49 سالہ مذکورہ شخص ڈیمینشیا کا مریض ہے اور جمعرات کی صبح ایک نرسنگ ہوم سےلاپتہ ہوگیا تھا۔

جسے پکڑ کر معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ویسٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ‘اس حوالے سے مزید کوئی پولیس کارروائی نہیں کی جائے گی’۔

تاہم انھوں نے آخری رسومات کی تیاریوں کو (جنھیں دوبارہ شروع کردیا گیا تھا ) دیکھتے ہوئے کہا ‘سیٹھ رچرڈسن (مرنے والا) بھی سوچ رہا ہوگا کہ یہ کتنا مزاحیہ واقعہ ہے’۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…