جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلپس کی ہوا، سطح اور اشیاء کو انفیکشن سے پاک کرنے والی UV-Cلائیٹ متعارف

datetime 4  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) لائٹنگ کی صنعت میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والے سگنیفائی نے فلپس UV-C انفیکشن سے پاک کرنے کی مصنوعات کی نئی وسیع رینج متعارف کرائی ہے جو پاکستان میں پیشہ ورانہ مارکیٹ میں دستیاب ہے اور اسکول، فوڈ آؤٹ لیٹس، ریٹیل، صنعت اور دفاتر کو حفاظت کی اضافی تہہ فراہم کرتی ہے۔ فلپس UV-C ڈس انفیکشن upper air luminaires کو دیوار اور چھت پر نصب کرنے کے لیے

تیار کیا گیا ہے تاکہ کمروں کے نچلے حصے میں لوگوں کی موجودگی میں اوپری حصے کے ساتھ ساتھ معاون مقامات، گردشی مقامات اور کام کی جگہوں کو انفیکشن سے پاک کیا جا سکے۔سگنیفائی پاکستان کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسد جعفر نے کہا کہ سگنیفائی ایسی دنیا میں لوگوں کی مدد کررہا ہے جہاں آرگنائزیشنز محفوظ ماحول میں کام جاری رکھنے اور سروسز کی فراہمی کی خواہاں ہیں۔ کام کی جگہوں، آفس کے کھلے مقامات، میٹنگ اور آرام کے کمرے وہ مقامات ہیں جہاں وائرس اور بیکٹیریا آرام سے پھیل سکتے ہیں۔ سگنیفائی یو وی ۔سی upper air luminaires کو اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ انہیں دیوار یا چھت پر نصب کر کے فضا کو وسیع پیمانے پر انفیکشن سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ کمرے کے نچلے حصے میں لوگوں کی موجودگی کے باوجود انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے اور کاروباری امور بلاتعطل انجام دیے جا سکتے ہیں۔  UV-Cشعائیں فضا، سطح، اشیا اور پانی کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لیے شہرت رکھتی ہیں جو انفیکشن کا شکار ہونے کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کرتی ہیں اور انہیں 40سال سے زائد عرصے سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اب تک جتنے بھی وائرس اور بیکٹیریا ٹیسٹ کیے گئے ہیں(کئی کورونا وائرس سمیت گزشتہ سالوں میں کئی سو)، وہ اس UV-Cشعاؤں کے آگے غیرمؤثر رہے ہیں۔ لیبارٹری ٹیسٹ میں ہماری UV-C لائٹ کی شعاعیں SARS-CoV-2 کو صرف چھ سیکنڈ میں 99فیصد تک سطح پر غیرمؤثر بنا دیتی ہیں۔ یہ اس بات کی واضح علامت ہے کہUV-C ہمیں محفوظ بنانے کی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…