لاہور(این این آئی) ایل پی جی کی قیمت میں دو روز میں دوسرا بار کمی کر دی گئی ،اوگرا کی مقرر کردہ پیدارواری قیمت سے مزید27روپے فی کلوکمی کا اعلان کر دیا گیا۔او جی ڈی سی ایل نے اوگرا کی مقرر کردہ پیداواری قیمت 74,223.47روپے کو کم کر کے 47,000مقرر کردی ہے ۔ اوگرا نے 133روپے فی کلو،1,572روپے گھریلو سلنڈر، اور6,050 روپے کمرشل سلنڈر کی قیمت مقرر کی تھی۔ایل پی جی اوگرا کی مقرر کردہ قیمت سے تقریباً25روپے فی کلو،300روپے گھریلو سلنڈر اور 1250روپے کمرشل سلنڈر
سستی ہو گئی ہے۔ایل پی جی پیداروای قیمت میں 27روپے فی کلو کمی کے بعد اب مارکیٹ میں قیمت 110روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 1270روپے اور کمرشل سلنڈر 4794روپے دستیاب ہے۔ پاکستان کے بڑے شہروں لاہور،کراچی، حیدر آباد، اسلام آباد، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، صادق آباد، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، ساہیوال، جھنگ، جہلم، سرگودھا، ملتان، رحیم یار خان، راولپنڈی،شیخوپورہ،سیالکوٹ میں قیمت100روپے فی کلو پر آگئی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں گلگت بلتستان، باغ، آزاد کشمیر وغیرہ میں 115روپے فی کلو ہے۔