بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایات جاری

datetime 1  مئی‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے 6 مہینے میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے کی ہدایت کی ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئیقانونی اورتکنیکی انتظامات مکمل کرنے کیلئے ڈیڈلائن مقرر کردی ہے تاہم کابینہ ارکان نیالیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی

سیکیورٹی پرتحفظات کا اظہار کیا ۔ذرائع کے مطابق ارکان نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ سے نتائج تبدیل کیے جاسکتے ہیں، کینیا اور گھانا میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی ہیکنگ کے واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کوآرڈیننس کے ذریعے ووٹنگ کاحق دینے کی ہدایت کی۔وزیراعظم نے الیکشن کمیشن کی مشاورت سے ایک ماہ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی قِسم کو حتمی شکل دینے کی بھی ہدایت کی جبکہ مشیرپارلیمانی امور کو 1 ماہ میں ووٹنگ مشین کیلئے متعلقہ قوانین میں ترمیم کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرلی ہیں، کنسلٹنٹ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم کی سیکیورٹی و ڈیزائن پر ایک ماہ میں سفارشات پیش کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…