جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

آرمی چیف کی جانب سے بھارت کیساتھ مذاکرات کی تصدیق لیکن وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی صاف تردید،حقیقت کیا ہے ؟بحث چھڑ گئی

datetime 26  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، اے پی پی )سینئر صحافی رئوف کلاسرا نے اپنے یو ٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی 20 سے 25 صحافیوں سے ملاقات ہوئی ہے۔صحافیوں کو افطار ڈنر پر بلایا گیا تھا اور یہ ملاقات سات گھنٹے تک جاری رہی۔رئوف کلاسرا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے بھارت سے مذاکرات کی

تصدیق کی ہے۔بھارت جموں کشمیر پر بات کرنے کو تیار ہوا۔متحدہ عرب امارات میں ملاقاتوں کی بھی تصدیق کی گئی۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ یہ مذاکرات بھارت کی خواہش پر ہو رہے ہیں۔بھارت نے اپنی پالیسی تبدیل کی ہے اور اب وہ پاکستان کو اپنا پہلا دشمن نہیں سمجھتے۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ ہم جو بھی کرتے ہیں حکومت سے پوچھ کے کرتے ہیں چاہے وہ نواز شریف کی ہویا عمران خان کی۔لیکن دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کیساتھ مذاکرات کی تردید کی ہے ،ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ کوئی فارمل بیک ڈور مذاکرات نہیں ہو رہے، سابق جنرل (ر) پرویز مشرف اور پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں بیک چینل بنایا گیا تھا اور اس کیلئے لوگ نامزد کئے گئے تھے انہوں نے بھارت کے ساتھ کئی نشستیں بھی کی تھیں، ہمارے دور میں اس قسم کا کوئی چینل نہیں ہے، جب بھی بھارت کے ساتھ باقاعدہ مذاکرات

ہوں گے تو دفتر خارجہ کے پلیٹ فارم سے ہی ہوں گے، وہی مناسب فورم ہے۔متحدہ عرب کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یو اے ای کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کرنے کا تاثر درست نہیں ہے، حالیہ دورہ یو اے ای کے دوران میری یو اے ای وزیر خارجہ سے تفصیلی گفتگو ہوئی انہوں نے بھی اس تاثر کو رد کیا۔ایک جانب تصدیق اور دوسری جانب تردید، بھارت کیساتھ مذاکرات کے معاملے پر ملک بھر میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ اصل حقیقت کیا ہے ؟

موضوعات:



کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…