جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبے کے خصوصی آڈٹ کا حکم دیدیا

datetime 25  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) حکومت نے ایک کھرب 25 ارب 80 کروڑ روپے کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کے خصوصی آڈٹ کا حکم دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آڈٹ کا حکم منصوبے کے پی سی 1 میں قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی (ایکنک) کی جانب سے کسی قسم کی منظوری کے بغیر تبدیلیاں ہونے پر دیا گیا۔دستاویزات کے مطابق

وزارت منصوبہ بندی نے منظور شدہ منصوبے کے صوبائی اور وفاقی پہلوؤں میں انحراف پایا۔جنوری میں بلین ٹری سونامی منصوبے پر نظرِ ثانی کے لیے ہوئے اجلاس کے نکات کی بنیاد پر آڈٹ کا حکم دیا گیا۔منصوبے میں تبدیلیاں وزارت موسمیاتی تبدیلی کی ہدایات پر کی گئی تھیں۔پی سی 1 میں ہوئی تبدیلیوں میں صوبوں میں اس منصوبے کے نام میں تبدیلی، جنگلات اور جنگی حیات کے اجزا کے تحت کووڈ 19 کی صورتحال کی وجہ سے فنڈز حوالے کرنا اور کچھ پروگراموں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹرز کے تقرر میں ناکامی جبکہ فنڈز کا غیر موثر استعمال شامل ہے۔سرسبز پاکستان کے لیے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کی منظوری اگست 2019 میں ایکنک نے دی تھی۔ منصوبے کے وفاقی پہلو میں اسلام آباد کی ہوا کا معیار بہتر بنانے کے علاوہ دیگر پروگرامز مثلاً مارگلہ ہلز نیشنل پارک کنورزیشن، اسلام آباد کی بطور ماڈل شہر ترقی کے جامع منصوبے پر عمل کے ساتھ ساتھ دارالحکومت کے لیے شجرکاری کی سرگرمیاں اور پانی کا

معیار شامل ہے۔تاہم صوبائی پہلو میں وزارت منصوبہ بندی نے مشاہدہ کیا کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے محکمہ جنگلی حیات کے متعلقہ محکموں کی فنڈنگ کے ناکافیاستعمال کی وجہ سے بلوچستان میں چڑیا گھر کی تعمیر کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔مالی سال 2019ـ2020 میں

30 کروڑ روپے جاری کیے گئے تھے جس میں سے حکومت بلوچستان نے 9 کروڑ 30 لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے کام روکنے کیحکم پر بقیہ 2 کھرب 7 لاکھ روپے واپس کردیے گئے تھے۔پنجاب میں وزارت منصوبہ بندی نے دیکھا کہ متعلقہ فورم کی منظوری کے بغیر جنگلی حیات کا پہلو تبدیل کردیا گیا اس کے ساتھ دفتری آلات اور گاڑیوں کے ساتھ عملہ بھی تعینات نہیں کیا گیا۔۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…