پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

امریکا کی اپنے شہریوں کو پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

datetime 25  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)امریکا نے اپنے شہریوں کو کورو ناوائرس کے مثبت کیسزکی شرح میں ہونے والے اضافے کے باعث پاکستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایات جاری کرد ی ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کی ویب سائٹ پرجاری ایڈوائزری کے مطابق امریکا نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں کورونا کیسز کے ہائی لیول کی وجہ سے لیول 4ایڈوائزری جاری کردی اور

پاکستان سفرنہ کر نے کی سخت ہدایت دے دی ہے۔دوسری جانب ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 118افراد چل بسے جس کے بعد موات 17ہزار سے تجاوز کر گئیں جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 611 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، 3 ہزار 324 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 10 فیصد سے زائد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے،  کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 55 ہزار 128 ٹیسٹ کیئے گئے،اب تک کْل 1 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 88 ہزار 698 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 826 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 6 لاکھ 89 ہزار 812

مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ ہو کر 2 لاکھ 88 ہزار 598 ہو گئی، جبکہ یہاں کْل ہلاکتیں بھی دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 964 ہو چکی ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 593 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 4 ہزار 593 ہو گئیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 13 ہزار 121 ہو

چکی ہے، اس سے اب تک کْل اموات 3 ہزار 103 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 72 ہزار 981 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کْل 660 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 21 ہزار 618 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 232 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب

تک 16 ہزار 463 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 461 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 253 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 104 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…