جمعرات‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2025 

لاک ڈاؤن کے خدشات، اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا اختتام مایوس کن رہا اورمسلسل تیسرے روز جمعہ کو بھی مندی کا تسلسل برقرار رہنے کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 222.85پوائنٹس کی کمی سے44706.76پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ61.26فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی

گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو44ارب 92کروڑ85لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا-حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 26.88فی صدکم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباوٗ دیکھنے میں آیا جس کے باعث مارکیٹ میں مندی چھاگئی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس44360.51 پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آئی اور انڈیکس کی 44400،44500،44600اور44700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں لیکن لیکن مندی کا رجحان غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 222.85پوائنٹس کی کمی سے44706.76پوائنٹس کی سطح پربند ہواجب کہ کے ایس ای30انڈیکس98.70پوائنٹس کی کمی سے18726.47پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس174.75پوائنٹس کی کمی سے30293.87پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر364کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 126کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 223میں کمی اور15میں استحکام رہا۔مندی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب99ارب42کروڑ51لاکھ روپے سے گھٹ کر78کھرب34ارب22کروڑ11لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ

سے گیٹرن انڈسٹریز33.36روپے کے اضافے سے478.08روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل30.08روپے کے اضافے سے490.08روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو208.99روپے کی کمی سے2590.01روپے اوروائتھ پاک 30.06روپے کی کمی سے929.95روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…