کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسافٹ پروفیشنل بن کر تاریخ رقم کردی 

23  اپریل‬‮  2021

کراچی(این این آئی)کراچی سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ بچی عریش فاطمہ نے مائیکروسافٹ پروفیشنل بن کر تاریخ رقم کردی۔عریش فاطمہ نے محض چار برس کی عمر میں مائیکروسوفٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل (ایم سی پی) کے امتحان میں 831 نمبر لے کر انوکھی مثال قائم کی ہے۔

ایم سی پی کے امتحان میں کامیابی کیلئے کم سے کم اسکور 700 ہے جبکہ اس کم عمر بچی نے شاندار کامیابی حاصل کی اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کردیا۔ایم سی پی امتحان میں عام طور پر بڑی عمر کے لوگ حصہ لیتے ہیں اور یہ ثابت کرتے ہیں کہ وہ آج کے تکنیکی کردار اور تقاضوں پر عمل پیرا ہیں۔انتہائی کم عمری میں یہ سنگ میل عبور کرنے والی عریش کے والد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے دوران گھر سے کام کرتے ہوئے انہوں نے بیٹی کی دلچسپی آئی ٹی کی طرف دیکھی اور اس امتحان میں اس کی مدد کی۔عریش کے والد اسامہ خود بھی ایک آئی ٹی کے ماہر ہیں اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بیٹی کو دینے کیلئے کوشاں ہیں۔عریش کے والدین کا کہنا ہے کہ ان کی بچی انتہائی لائق ہیں اور غیر معمولی صلاحیتیں رکھتی ہیں۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…