بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی معروف موسیقار کرونا وباء سے چلے بسے

datetime 23  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)ماضی میں بالی ووڈ کو بہترین گانے دینے والے معروف موسیقار شرون راٹھور اس دْنیا سے رخصت ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں شرون راٹھور کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا تھا جس کے بعد اْن کی طبیعت بگڑنے پر اْنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا جہاں اْن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی تھی۔بالی ووڈ موسیقار شرون راٹھور کے بیٹے نے

بھارتی میڈیا کو بتایا کہ اْن کے والد نے گزشتہ رات یعنی جمعرات کو رات 10 بجکر 15 منٹ پر اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔یاد رہے کہ دو روز قبل موسیقار کے بیٹے سنجیو نے بتایا تھا کہ ان کے والد ابھی ونٹیلیٹر پر ہیں۔شرون راٹھور کے بیٹے نے اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ براہِ کرم سب ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔واضح رہے کہ شرون راٹھور نے معروف فلم عاشقی، ساجن، دل ہے کہ مانتا نہیں، سڑک سمیت متعدد فلموں میں موسیقاری کے فرائض سرانجام دیے ہیں۔ندیم اختر سیفی کے ساتھ شراکت داری میں شرون راٹھور، 1990 کے عشرے میں متعدد ہٹ فلموں کی موسیقی ترتیب دے چکے ہیں، جس میں عاشقی، ساجن، صرف تم اور دل والے شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…