لاہور(نیوزڈیسک)حکومت کابینکوں کی رقوم پرودہولڈنگ ٹیکس،انٹرنیٹ پر ٹیکس کے بعدعوام پر ایک اور کاری وارحکومت نے عیدالفطر کے بعد گیس نرخ بڑھانے کا حتمی فیصلہ کرلیا،قیمت میں 18سے 20فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق گزشتہ تین سال سے کسی بھی شعبے کے گیس نرخ نہیں بڑھائے گئے جس سے سوئی سدرن گیس کمپنی اور سوئی ناردرن گیس کمپنی کو براہ راست نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ڈھائی سال کے دوران دونوں کمپنیوں کو 69ارب روپے مالی نقصان ہوا۔اقتصادی رابطہ کمیٹی اور دیگر فورم کی جانب سے گیس نرخ 18سے 20فیصد بڑھانے کی منظوری دے دی گئی ہے جس کا اطلاق عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا- حکومت کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین پر زیادہ بوجھ نہیں ڈالا جائے گا تاہم دیگر شعبوں کیلئے گیس نرخ میں 20فیصد اضافہ کیا جائے گا۔