اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

فرانس کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند‎

datetime 21  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )اسلام کی خاطر شوبزچھوڑنے والی رابی پیرزادہ کا ٹویٹر اکائونٹ بند کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے فرانس کیخلاف ٹوئٹس کیں جس کی وجہ سے ان کا اکاوئنٹ بند کر دیا گیا ہے ۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پررابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میرا کائونٹ فرانس کیخلاف ٹویٹ پر سسپنڈ (Suspend)ہو چکا ہے ،

میں اللہ پاک کے سوا کسی نے نہیں  ڈرتی ،میری جان نبی کریم ﷺ پر قربان ہو جائے ، ہم امت ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا تھا ، یہ بات حکمرانوں کو یاد رکھنی چاہیے ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ املاک کواور جانی یا مالی نقصان صحیح راستہ نہیں ہے ۔دوسری جانب شوبزکو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی کیلئے میدان میں آ گئیں،مستحق خواتین کو رزق حلال کمانے کی جانب راغب کرنے کیلئے خصوصی ریڑھیاںتیار کرالیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ جو خواتین محنت کر کے اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کماناچاہتی ہیں ان کے لئے ریڑھیاں تیار کرائی گئی ہیں ۔زیادہ ترخواتین کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرناچاہتی ہیں اور انہیں سامان کی خریداری کے لئے بھی مددفراہم کی جائے گی ۔رابی پیرزادہ نے کہا کہ ہمیں معاشرے کے مستحق لوگوںکوضرور امداد دینی چاہیے لیکن اس کے ساتھ ایسا انتظام کرنا چاہیے کہ وہ اپنا رزق خود کما کر اپنے پائوں پرکھڑاہوسکیں ۔رابی پیرزادہ نے بتایا کہ ہم اس سلسلہ میں پہلی کھیپ کی تقسیم کرچکے ہیں اور انشا اللہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔قبل ازیں شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ ہاتھ سے قرآن پاک لکھنے میں مصروف ہیں ۔بتایا گیا ہے کہ رابی پیرزادہ اپنے ہاتھ سے قرآن پاک کے پانچ پارے لکھنے کا کام مکمل کرچکی ہیں اوراب چھٹا پارہ لکھ رہی ہیں جس کا نصف مکمل ہو چکا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پورا قرآن مجید لکھنے کا عزم کر رکھاہے ۔ دوسری جانب نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میرا کسی کے ساتھ ہرگز کوئی مقابلہ نہیں ، جو معیار ی کام کرتا ہے وہ خود ہی اپنا مقام حاصل کرلیتا ہے ، رقص اور کامیڈی انتہائی مشکل کام ہے ۔ ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ مجھے شوبز میں کئی سال ہو گئے ہیں میں نے سفارش او رشارٹ کٹ کا آپشن استعمال کرنے والوں کو کبھی کامیاب ہوتے نہیں دیکھا بلکہ ان کے فن کی زندگی بہت عارضی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ انسان کو کسی کے بارے میں سن کر اپنی منفی رائے قائم نہیں کرنی چاہیے کیونکہ بعض اوقات سنی سنائی باتیں درست یا حقیقت نہیں ہوتیں ۔ انہوں نے کہا کہ رقص تھیٹر کا حصہ بن چکا ہے اور اگر اسے نہیں دکھایا جائے گا تو تھیٹرچلانا مشکل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…