بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

گھیرائو کے بعد اس وقت لال حویلی اور اسکے گردونواح کی کیا صورتحال ہے؟تازہ ترین تفصیلات آگئیں

datetime 19  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)لال حویلی کا گھیرائوکرنے والے مشتعل مظاہرین نے انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرہ ختم کردیا اورواپس روانہ ہوگئے، اے آر وائے نیوزکے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیدکے گھر لال حویلی کا گھیرائو کرنے والے کالعد م

مذہبی تنظیم کے مظاہرین انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئے ہیں ۔ پولیس اور رینجرز کی نفری لال حویلی کے باہر موجو د ہے ،یاد رہے اب سے کچھ دیر قبل مظاہرین نے لا ل حویلی کا گھیرائو کرکے شیخ رشید کے خلاف نعرے لگائے تھے اور ان کے استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے شہر کے تمام داخلی وخارجی راستوں پرپولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔تمام اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی شاہراہ کوبلاک کرنیکی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے۔ترجمان پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کاساتھ دیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…