لاہور( این این آئی)بیرون ملک سے پاکستان سفر کرنے والوں کو اپنی معلومات اب ایپ پر رجسٹرر کرانا ہوں گی،ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی، فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والوں کے لیے پاس ٹریک نامی ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جس میں مسافر کو اپنی سفری معلومات اور صحت سے متعلق تمام معلومات آن لائن درج کروانا ہوں گی۔ایپلی کیشن کے ذریعے درج معلومات کے بعد ہی مسافر کو پاکستان آنے کی اجازت
ہو گی، اس کے بغیر کسی بھی مسافر کے پاکستان میں داخلے پر پابندی ہو گی۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور تمام ایئرپورٹس و ایئرلائنز کو اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ایئرلائنز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ پاس ٹریک پر معلومات فراہم کرنے والے مسافر کو ہی سفر کی اجازت دیں گی۔اس فیصلے کا اطلاق یکم مئی سے ہو گا، مقررہ تاریخ سے مسافروں کو اپنی سفری تفصیلات ایپلی کیشن میں درج کرنا ہوں گی اور شرائط پر پورا اترنے والے افراد کو ہی داخلے کی اجازت ہوگی۔