ہفتہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2025 

چوکر پر ٹیکس واپس لینے کی یقین دہانی,فلور ملز کی ملک گیر ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا

datetime 15  جولائی  2015 |

کراچی(نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی مداخلت اوروفاقی وزیرخزانہ کی جانب سے گندم کے چوکر پرسیلزٹیکس واپس لینے کی بروقت یقین دہانی کے باعث فلورملوں کی ملک گیر ہڑتال کا خطرہ ٹل گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے رواں ہفتے کے آغاز پر ہی لاہور میں اجلاس طلب کرکے گندم کے چوکر پر5 فیصد سیلزٹیکس کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی تھی کیونکہ فلورملز مالکان کا موقف تھا کہ گندم کے چوکر کے سب سے بڑے خریدار ڈیری انڈسٹری اور گوالے ہیں جو کسی صورت چوکر کی خریداری پر 5 فیصد سیلزٹیکس ادا کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں اور وہ 100 فیصد ان رجسٹرڈ ہیں۔
ان حالات میں چوکرپرعائد5 فیصد سیلز ٹیکس کا بوجھ فلورملوں پر پڑے گا جو باالآخر عوام کو ہی برداشت کرنا پڑے گا کیونکہ مذکورہ ٹیکس عائد ہونے کی صورت میں فی کلوگرام آٹے کی قیمت میں یکدم 2 روپے کا لامحالہ اضافہ ہونا تھا۔ فلورملز مالکان کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ہی بینک ٹرانزیکشنز پر 0.6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس جو اب اگرچہ گھٹ کر 0.3 فیصد کر دیا گیا ہے سے پریشان تھے کیونکہ زمیندار کسی قسم کا ٹیکس ادا کرنے کیلیے تیار نہیں ہیں بلکہ وہ مذکورہ ٹرانزیکشنز پر عائد ٹیکس بھی ملز مالکان کو برداشت کرنے کی ہدایتیں دے رہے ہیں۔
پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں محمود احمد، سابق چیئرمین چوہدری انصرجاوید، چوہدری محمد یوسف ودیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انکی بروقت مداخلت وکارروائی کے نتیجے میں عام آدمی متاثر ہونے سے بچ گیا جبکہ آٹے کی قیمتوں میں بھی ممکنہ اضافے کا خطرہ ٹل گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ گندم کے چوکر پر5 فیصد سیلزٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائیگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…