ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

کرونا نے پاکستانیوں کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا جان لیوا وائرس مزید 100 سے زائد قیمتی زندگیاں نگل گیا

datetime 15  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا سے مزید 118 افراد انتقال کرگئے، پانچ ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے

دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 395 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 118 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 740 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 8 اعشاریہ 3 فیصد ہو گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 872 ہو گئی ہے، کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 39 ہزار 818 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 64 ہزار 685 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کْل 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کْل 77 ہزار 294 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہو چکی ہے، اس سے مزید 2 ہلاکتوں

کے بعد کْل اموات 4 ہزار 533 ہو گئیں۔تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 58 ہزار 441 مریض سامنے آئے ہیں، اس سے 24 گھنٹوں میں مزید 68 مریض انتقال کر گئے، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے

زیادہ ہیں جو 7 ہزار 209 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 2 ہزار 290 ہو چکی ہے، اس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 افراد جاں بحق ہوئے اور کْل اموات 2 ہزار 761 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 68 ہزار 66 کورونا

وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اس سے مزید 6 افراد کے انتقال کے بعد یہاں کْل 625 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 580 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 221 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 978 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث گزشتہ روز مزید 10 افراد فوت ہو گئے ،اب تک یہاں کْل 420 مریض وفات پا چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 153 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…