استنبول( آن لائن ) ترکی نے بھی عالمی وبا پر قابو پانے کے لیے ویکسین تیار کر لی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترکی نے بھی کورونا وائرس کے خلاف مقامی ویکسین تیار کرلی ہے ”ریباویرین” نامی دوا نے ابتدائی لیبارٹری مراحل کامیابی سے مکمل کر لیے ہیں۔
ترکی کے سائنس و ٹیکنالوجی تحقیقی ادارے ٹیوبی ٹیک کے تعاون سے انقرہ یونیورسٹی اسٹیم سیل انسٹیٹیوٹ میں تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف مقامی ویکسین تیار کی۔ٹیوبی ٹیک نامکی ادارہ کووِیڈ 19 ترکی پلیٹ فارم سے مقامی ویکسین اور دوا کی تیاری کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دائرہ کار میں ٹیوبی ٹیک کے تعاون سے انقرہ یونیورسٹی اسٹیم سیل انسٹیٹیوٹ میں 37 محققین کی ٹیم کے ساتھ کووِیڈ 19 کے علاج کے لیے دوا کی تیاری کا پروگرام شروع کیا۔ٹیم کی تیار کردہ ”ریباویرین” نامی دوا نے لیبارٹری مراحل کو کامیابی سے مکمل کیا۔ وائرس کے خلاف تیار کی گئی یہ دوا تبدیل شدہ کورونا وائرس کے خلاف بھی مؤثر ثابت ہوئی۔مذکورہ دوا ایک دو ہفتوں میں کلینکل تجربات کا مرحلہ شروع کر دے گی۔ پہلے مرحلے میں انقرہ یونیورسٹی ابن سینا اسپتال، کوچ یونیورسٹی، عمرانیہ تعلیمی و تحقیقی اسپتال اور انقرہ سٹی اسپتال سے 50 رضا کاروں پر دوا کا تجربہ کیا جائے گا