جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تیز روشنی سے دل کی صحت پر کیا اثر پڑتا ہے ؟ طبی ماہرین کی حیران کن تحقیق

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)طبی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ روزانہ کچھ وقت تیز روشنی میں گزارنے پر دل کی صحت بہتر ہو تی ہے جبکہ دل کے مریضو ں کو اس کا خا ص فائدہ پہنچتا ہے۔ ابتداء  میں یہ تحقیق چو ہو ں پر کی گئی پھر اسے انسانوں پر آزمایاگیا اور یکساں نتائج حاصل کیے گئے۔ریسرچ جرنل ”سیل رپورٹس”کے تازہ شمارے میں کو لو راڈو یو نیورسٹی کے ڈاکٹر ٹو بیاس ایکل اور ان کے

ساتھیو ں کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق تیز روشنی ہمارے جسم میں مو جو د ایک جین پی آئی آر ٢ کی سرگرمی کو بہتر بناتی ہے۔ دماغ کے ایک حصے میں پروٹین بنانے والا یہ جین عام حالات میں ہمارے سو نے جاگنے کے معمو لات (سر کا ڈئین ردم) کو کنٹرول کرتا ہے۔لیکن تیز روشنی کے اس ردعمل میں اس کی سر گرمی بڑھ جاتی ہے۔ جس کا اضافی اور بر اہ راست فائدہ دل اور شریانوں کے نظام کو پہنچتا ہے۔چو ہو ں میں امید افزاء  نتائج کے بعد صحت مند رضاکاروں پریہی تجربات دہرا ئے گئے۔ ان تمام افراد کو پانچ دن تک روزانہ صبح اٹھنے کے فوراً بعد آدھے گھنٹے تک ١٠٠٠٠ لیو منز جتنی تیز روشنی میں بٹھایا گیا اور پھر ان کا معائنہ کیا گیا۔ان سب کے خو ن میں پی ای آر ٹو سے متعلق پروٹین کی مقدار بڑھ چکی تھی جبکہ متعد بیماریوں کی وجہ بننے والے ”ٹر ائی گیسر ائیڈز” کی مقدار میں کمی واقع ہوئی تھی۔ ان کا میٹا بو لزم بھی بہتر ہو ا تھا۔واضح رہے کہ مریضو ں کی لائٹ تھراپی بھی کی جاتی ہے جس کے تحت انھیں روزانہ کچھ وقت کے لیے تیز روشنی میں بٹھایا جاتا ہے۔ماہرین کاکہنا ہے کہ انسانی صحت میں روشنی کا کردار بہت اہم ہے۔ جس کا تعلق سو نے جاگنے کے معمولات سے نہیں بلکہ دل کی صحت سے بھی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…