جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سبز چائے پئیں اور ان بیماریوں سے نجات پائیں آپ کی جلدکیلئے سبز چائےبے حد مفید 

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(یواین پی)سبز چائے جلد کے لیے بے حد مفید ہے۔ اس کو عمو ما ًقہوہ کے طور پر استعمال کیاجاتا ہے۔ یہ صحت کے لیے مفید ماناجاتا ہے۔اس میں اینٹی آکسیڈنٹ اور قو ت مد افعت کو بڑھانے والے منرلز پائے جاتے ہیں۔ اس کے علاو ہ اسے بڑھتی عمر کے اثر ات کو کم کر نے کے لیے بھی مفید جانا جاتا ہے۔اس کو مہاسو ں کے لیے فائدہ مند تصور کیا جاتا ہے اس کے علاوہ یہ جلد کے

مختلف انفیکشن کو ٹھیک کر نے میں مدد دیتی ہے۔جسم کے سیاہ تلو ں کو ختم کر تی ہے۔چکنی جلد کے حامل افر اد کے لیے سبز چائے کااستعمال بہترین ہے۔سبز چائے پینے اور اس کے پتوں کو چہر ے پر لگانے سے جلد کاکینسر نہیں ہو تا۔یہ جلد کی سرخی، سو جن اور خارش کو دور کر تی ہے۔یہ جلد کے مر دہ خلیو ں کو اتارکر صحت مند خلیو ں کو پیدا کر نے کا سبب بنتی ہے۔آنکھو ں کے گر د جھریوں کو ختم کر نے کے لیے خون کے بہاؤ کو تیز کر تا ہے۔اس کا استعمال بالوں کو مضبو ط اور گھنا بناتا ہے۔پانی کو بو ائل کر کے اس میں سبز چائے کی پتیاں شامل کر کے قہوہ بنا لیں۔ اب اس کو چھان کر نکال لیں۔ اس قہوہ میں پانچ سے دس قطرے ٹی ٹری آئل کے شا مل کر یں (اگر آپ کی جلد چکنی ہے)اب اس کو اسپر ے بو تل میں ڈال کر اس کا چہر ے پر اسپر ے کریں۔ اس سے کھلے مسام بند ہو جائیں گے۔پانی گرم کر یں۔ اب اس کا چو لہا بند کر دیں اور اس میں سبز چائے شامل کر یں۔جب رنگ نکل آئے تو اس پانی کو بو ائل کر کے بھاپ لیں۔ دس منٹ بھاپ لینے کے بعد چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔ یہ ایک بہتر ین فیشل ہے۔پانی بو ائل کر کے اس میں سبز چائے کے پتے شامل کریں۔ رنگ آنے پر چو لہا بند کر دیں۔ اب ان پتوں کو ایک باؤل میں نکا لیں اور اس میں شہد شامل کر کے چہرے پر لگائیں اور پندرہ منٹ بعد چہرہ گرم پانی سے دھو لیں۔ اس سے چہرہ چمکدار اور خو بصورت ہو جائے گا۔ایک کپ میں ایک کھانے کا چمچ سبز چائے کے پتے، دو کھانے کے چمچ شہد، ایک کھانے کا چمچ کو کو نٹ آئل اور دو کھانے کے چمچ لیمو ں کا رس ملا کر مکس کر لیں اور اس کو چہرے پر لگائیں دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔ یہ ماسک چہرہ کو موئسچر ائز کر تا ہے۔ایک سبز چائے کا ٹی بیگ پانی میں ڈال کر بو ائل کر یں۔اب ان ٹی بیگز کو ایک باؤل میں نکال لیں۔ اس میں دہی شامل کر یں اور چہرے پر لگائیں۔ دس منٹ بعد چہرہ دھو لیں۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…