بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

کرونا وائرس کی تیسری لہر نے پاکستان میں تباہی مچا دی ایک ہفتے میں 600سے زائد اموات ، مریضوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ‎

datetime 12  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے پی پی)گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث خیبرپختونخوا کے بعد پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں، ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 58 اموات رپورٹ ہوئیں جن میں سے 12 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔جبکہ ایک ہفتے کےدوران ملک بھر میں کرونا وائرس سے 600سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 584 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرپر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 81 فیصدلاہور میں 79 فیصد،گوجرانوالہ میں 88 فیصد اور اسلام آباد میں 55 فیصد مریض ہیں۔ اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 73 فیصد،سوات میں 66 فیصد،گجرات میں 71 فیصد اور گوجرانوالہ میں 85 فیصد مریض ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 514 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار 404, پنجاب میں 17 ہزار 755, خیبرپختونخوا میں 8 ہزار 715, اسلام آباد میں 5 ہزار 982, بلوچستان میں 1 ہزار 19,گلگت بلتستان میں 475, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 164 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 34 ہزار 835 ہو چکی ہے۔ گلگت بلتستان,آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 512 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 75 ہزار 266 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 لاکھ 25 ہزار 602 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 14 ہزار 594, بلوچستان میں 20 ہزار 321, گلگت بلتستان

میں 5 ہزار 127، اسلام آباد میں 66 ہزار 380, خیبر پختونخوا میں 99 ہزار 595، پنجاب میں 2 لاکھ 50 ہزار 459 اور سندھ میں 2 لاکھ 69 ہزار 126 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 15 ہزار 501 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 530 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 6 ہزار 988 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 15 مریض ہسپتالوں میں اور 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 651 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 33 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 611 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،

بلوچستان میں 215 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 403 اموات گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 7 لاکھ 79 ہزار 474 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 630 ہسپتالوں میں 4 ہزار 979 مریض زیر علاج ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…