پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

عوام تیاری کر لیں ، آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے تازہ پیش گوئی کر دی

datetime 11  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )آج اتوار کے روز ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی علاقوں میں مطلع جزوی رہنے کے ساتھ بالائی خیبر پختونخوا،خطہ ٔپوٹھوہار،کشمیراورگللگت بلتستان میں تیزہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں۔

موسم گرم اورخشک جبکہ گلگت بلتستان ،کشمیراوراس سے ملحقہ پہاڑی علاقو ں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان رہنے کا امکان ہے ۔ دوسری جانب آج بروز اتوار شہر قائد کا موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 39 دگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سورج آج بھی کراچی والوں پر آگ برسائے گا، شمال مغربی سمت سے ہوائیں 6 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 38 سے 39 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج شام سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔تاہم خیبر پختو نخوا:کالام ، مالم جبہ 03، پشاور (سٹی 01)،بیشام ، بونیر ، کاکول 01،کشمیر:راولاکوٹ 02، پنجاب :مری میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روزریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: چھور43، دادو، لاڑکانہ، میر پور خاص، موہنجوداڑو، سکھر،شہید بینظیر آباد اور پڈعیدن میں 41 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…