ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چائے کو ذائقے دار بنانے کا آسان طریقہچائے پینے کے شوقین افراد یہ خبر ضرور پڑھ لیں

datetime 9  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ایلن ماکی نے چائے کو ذائقہ دار بنانے کی نئی ترکیب شیئر کردی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لیڈز یونیورسٹی کے پروفیسر نے چائے کو ذائقہ دار بنانے کے حوالے سے نئی تحقیق کی،

جس کے نتائج برطانوی جریدے میں شائع کیے گئے ہیں۔پروفیسر ایلن نے دعویٰ کیا کہ چائے کے پانی کو گرم کرنے کے بعد اس میں اگر پتی سے پہلے دودھ ڈال لیا جائے تو اس سے چائے زیادہ مزیدار اور ذائقے دارہوجاتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ‘اگر آپ ٹی بیگز کی چائے بنا رہے ہیں تو کپ میں ابلتا ہوا پانی ڈالنے سے قبل ٹی بیگ پر بھی دودھ چھڑک لیں، اس سے بھی ذائقے میں بہت زیادہ فرق پڑتا ہے۔پروفیسر ایلن کا کہنا تھا کہ ’ہماری تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ گرم پانی میں معدنیات موجود ہوتے ہیں جو ذائقے کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں، کپ میں موجود مرکبات پہلے دودھ شامل کرنے سے جلدی حل ہوجاتے ہیں۔انہوں نے ٹھنڈے علاقوں میں رہنے والے افراد کو مشورہ دیا کہ وہ چائے کو زیادہ مزیدار بنانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں۔ ایلن کی تحقیق کے مطابق چائے میں پہلے دودھ شامل کرنے سے یہ مرکبات فوری حل ہوجاتے ہیں اور چائے مزیدار بن جاتی ہے۔



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…