بدھ‬‮ ، 18 فروری‬‮ 2026 

کورونا پر قابو پانے کیلئے افواج پاکستان سول انتظامیہ کی مکمل حمایت جاری رہے گی ،کور کمانڈر کانفرنس میں انتہائی اہم فیصلے

datetime 8  اپریل‬‮  2021 |

راولپنڈی( آن لائن ) عسکری قیادت نے افواج پاکستان کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا عزم دوہرایا ہے جبکہ فوجی کمانڈرز نے خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق فاٹا کے اضلاع میں ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ، فوجی قیادت نے

کورونا وائرس کے کنٹرول کیلئے سول انتظامیہ کی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا ۔ترجمان افواج پاکستان کے مطابق 240ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت ہوئی جس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف افسران نے شرکت کی ۔شرکاء نے علاقائی ، عالمی اور داخلی سلامتی کے ماحول کا تفصیلی جائزہ لیا اور افواج پاکستان کی حالیہ فارمیشنز مشقوں کے نتائج اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہار کیا ۔ شرکاء نے مشرقی سرحدوں اور خصوصاً لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا دونوں ممالک کے ڈی جی ملٹری آپریشنز کے درمیان جنگ بندی معاہدے سے متعلق سمجھوتے پر عملدرآمد کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور کور کمانڈرز نے حق خود ارادیت کی جدوجہد کے حوالے سے کشمیری بھائیوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا ترجمان کے مطابق کور کمانڈرز نے خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے سابق فاٹا کے اضلاع میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا شرکاء نے اس بات کی اہمیت کو اجاگر کیا کہ ان علاقوں میں سول انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ ترقیاتی پلان پر عملدرآمد تیز کریں تاکہ جلد ازجلد سول انتظامیہ کو ان کی منتقلی کا عمل مکمل کیاجاسکے ۔کورکمانڈرز نے افغان

امن عمل کے حوالے سے ہونے والی مثبت پیش رفت اور کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا شرکاء کو دوست ممالک کے ساتھ فوجی روابط کے بارے میں بھی آگاہ کیاگیا جبکہ کور کمانڈرز نے داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا خاص طور پر کورونا وائرس کی تیسری لہر کا معاملہ بھی زیر غور آیا اور اس عزم کااعادہ کیاگیا کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے افواج پاکستان سول انتظامیہ کی مکمل حمایت جاری رکھیں گی ۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…