جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی

datetime 7  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن/مانیٹرنگ ڈیسک )محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ اسلام آباد میں آندھی کی رفتار65 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ لاہور،راولپنڈی، چکوال،اٹک، جہلم، سرگودھا،

گجرات میں بھی مزید بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، مردان سمیت کئی علاقوں میں رات کو مزید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اورکشمیر میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیاتاہم دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 سے 3 دن کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کی پیش گوئی گئی ہے ۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور چترال میں بارشیں ہوںگی۔رپورٹ کے مطابق بروز منگل خیبر پختونخوا،شمالی بلوچستان،بالائی/ وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں ٓا ند ھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔جبکہ بروز بدھ بالائی خیبر پختو نخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھواراورکشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ خیبر پختو نخواہ ، گلگت بلتستان، کشمیر،پنجاب اور بلو چستان میں ہلکی بارش ہوئی۔ تاہم سب سے زیادہ بارش خیبر پختو نخواہ: کالام 10، پٹن 05، بالاکوٹ، دورش،دیر03، چترال، میر کھانی۔کاکول،مالم جبہ02،پشاور ،سیدو شریف، پاراچنار، چیراٹ 01، گلگت بلتستان: بگروٹ 07،استور 05، سکردو04، گلگت، بونجی02، ہنزہ01، کشمیر: گڑھی دوپٹہ06، مظفرآباد(ایئر پورٹ02،سٹی01)،بلوچستان: زیارت میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ گز شتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: شہید بینظیر آباد 46،سکرند،چھوراور میٹھی میں44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…