پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لاڑکانہ میں پیپلز پارٹی سے مقابلہ، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کرلیا

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ(این این آئی)اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی دوبڑی جماعتیں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی)اور پیپلزپارٹی لاڑکانہ میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئیں،جے یوآئی نے حکومتہ جماعت پی ٹی آئی سے مل کرلاڑکانہ میں پیپلزپارٹی کے خلاف نیا عوامی اتحاد تشکیل دے دیا۔رپورٹ کے مطابق جے یوآئی نے لاڑکانہ میں پیپلزپارٹی مخالف اتحادبنالیا، اس حوالے سے

جے یو آئی نے پاکستان تحریک انصاف، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مقامی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں اور ضلع میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ذرائع کے مطابق جے یوآئی نے لاڑکانہ میں پی پی کیخلاف بنائے جانے والے عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی اورجی ڈی اے کے علاوہ قوم پرست تنظیموں کو بھی ساتھ چلنے کی دعوت دی ہے۔جے یوآئی لاڑکانہ کی قیادت عوامی اتحاد میں شامل جماعتوں کے ساتھ مل کر جلد پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف مہم شروع کرے گی۔لاڑکانہ عوامی اتحاد میں پی ٹی آئی کے اہم رہنما اللہ بخش انڑ اور امیربخش بھٹو جبکہ جی ڈی اے کے رہنما صفدر عباسی اور معظم عباسی شامل ہیں۔اس حوالے سے لاڑکانہ عوامی اتحادکا اجلاس بھی گزشتہ روز ہوا جس میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد کا دائرہ کار ڈویژن کی سطح پر پھیلانے پر اتفاق کیا گیا۔واضح رہے کہ جے یو آئی کے پاس حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی صدارت ہے، مولانا فضل الرحمان اس اتحاد کے سربراہ ہیں۔پی ڈی ایم میں مسلم لیگ ن، پاکستان پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتیں شامل ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…