منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

چاہتی ہوں کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے نیلم منیر نے دل کی بات کہہ دی

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، مکوانہ (آن لائن ، این این آئی ) شوبز انڈسٹری کی معروف و خوبرو اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ مجھے آج تک شادی کے لیے کسی نے سامنے آ کر پروپوز نہیں کیا،میں چاہتی ہوں کہ کوئی باہمت شخص سامنے آکر پروپوز کرے۔ نیلم منیر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب کوئی مجھے پروپوز کرے تو میں مسکرا دیتی ہوں کیونکہ مجھے شرم آجاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ویسے آج تک کسی میں اتنی ہمت تو نہیں آئی کہ کوئی مجھے پروپوز کرے اور میں چاہتی ہوں کوئی اتنی ہمت کرکےآ گے آئے اورمجھے پروپوز کے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں ہمیشہ چھپ چھپا کر میسج کے ذریعے یا پھر کسی دوست کو کہہ کر پروپوز کیا گیا مگر اج تک کسی نے براہ راست پروپوز نہیں کیا۔دریں اثنا نیلم منیر کے دوستوں نے ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں سرپرائز دیا جسے دیکھ کر اداکارہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئیں۔اداکارہ نے  خصوصی گفتگو کرتے ہو ے کہا ہے کہ جیسے ہی کمرے میں داخل ہوتی ہوں تو سالگرہ کا اہتمام دیکھ کر حیران رہ جاتی ہیں۔ایک اور تصویر میں اداکارہ کو سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔نیلم منیر کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے اور انہیں سالگرہ کی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ نیلم منیرکے ڈراموں دل موم کا دیا، بکھرے موتی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا

تھا۔اس سے قبل اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا تھا۔اداکارہ نے لکھا تھا کہ اگر آپ کبھی بھی اپنی ذات پر کسی وجہ سے شک کرتے ہیں یا پھر اپنی صلاحیتوں کے بارے میں خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں تو یہ بات لازمی یاد رکھیں کہ آپ کو پیدا کرنے والا رب کبھی بھی آپ کی برداشت سے زیادہ آپ پر بوجھ نہیں ڈالتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم عام طور پر ہم اللّہ تعالیٰ کی طرف سے دی گئی آزمائشوں کومشکلات قرار دیتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ وہ آزمائشیں ہماری کامیابی کا سبب بنتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…