جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

12 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر حکومت نے شرائط طے کر لیں

datetime 5  اپریل‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) پنجاب حکومت کی سستے گھروں کی سکیم، محکمہ ہائوسنگ پنجاب نے 14 لاکھ روپے میں 3 مرلے کا گھر دینے کی شرائط طے کرلیں، ماہانہ 60 ہزار روپے سے کم آمدن والے شہری 12 ہزارکی قسط پر گھر لے سکیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق کم آمدن والے افراد

کے لیے حکومت پنجاب سستا گھر سکیم شروع کر رہی ہے، جس سے ایسے شہری جن کی ماہانہ ذرائع آمدن 60 ہزار روپے سے کم ہے ان کو یہ گھر بنا کے دیئے جائیں گے۔حکومت نے ابتدائی طور پر کم ذرائع آمدن والے افراد کو گھر دینے کے لیے چند شرائط بھی تیار کی ہیں، جس میں شہری کی آمدن تو مشروط ہے ہی لیکن ساتھ ہی جس تحصیل میں ہائوسنگ سکیم ہوگی اسی تحصیل کے افراد کو گھر ملے گا، کم آمدن والے افراد کو بینک سے 10 لاکھ روپے کا قرض بھی آسانی سے مل سکے گا، شہری کا کسی بھی اور سرکاری ہائوسنگ سکیم میں کوئی پراپرٹی نہ ہونا لازم ہے، جبکہ ماہانہ ذرائع آمدن، بینک اکائونٹ کی تفصیلات، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن کی دستاویزات دینا ہوں گی۔ دوسری جانب بارہ ایکٹر سے کم زرعی رقبے والے کاشتکار بھی ہاسنگ سکیم میں گھر لینے کے اہل ہونگے، گھر دس سال کے لیے کرائے پربھی نہیں دیا جاسکے گا، شہر میں یہ سکیم رائے ونڈ تحصیل میں بنے گی، سکیم نیا پاکستان ہاسنگ اپارٹمنٹ سے الگ ہوگی، ڈان پیمنٹ کی ادائیگی حکومت پنجاب خود کرے گی۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…