جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا، رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی) تحریکِ انصاف کے کریم بخش گبول نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی پیش کردیا۔ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت میں اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن کریم بخش گبول نے اپنی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے، کریم بخش گبول

کراچی کے پی ایس 100 کی نشست سے رکن سندھ اسمبلی ہیں۔کریم بخش گبول نے اپوزیشن لیڈر کو استعفیٰ لکھا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ حلقے کا ایم این اے مجھے اور میرے حلقے کی عوام کو ہمیشہ نظر انداز کرتا ہے، جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا، گورنر سندھ سمیت سب کو شکایات کیں لیکن شنوائی نہیں ہو رہی۔کریم بخش گبول نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو بھجوادیا ہے۔ اپنے استعفے میں انہوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ حلقہ 242 سے جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بننے والے سیف الرحمان میرے حلقہ پی ایس 100 کو مسلسل نظر انداز کر رہے ہیں۔کریم بخش گبول نے الزام عائد کیا کہ سیف الرحمان نے وفاقی حکومت کی طرف سے ملنے والے ترقیاتی بجٹ سے پی ایس 100 میں کوئی کام نہیں کروایا۔انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا تھا کہ سیف الرحمان کے حوالے سے گورنر عمران اسماعیل اور اور دیگر پارٹی عہدیداروں کو شکایت کی، مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔دوسری جانب سیکریٹری سندھ اسمبلی نے کہا کہ کریم بخش گبول کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول نہیں ہوا، رکنیت سے استعفیٰ دینے کے لئے اصل استعفیٰ اسپیکر کو مخاطب کرکے لکھنا ہوتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…