ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ کا افتتاح کر دیا گیا

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ملبوسات کے برانڈ ایم ٹی جے کا افتتاح کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایم ٹی جے برانڈ کی افتتاحی تقریب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ہوئی، تقریب میں مولانا طارق جمیل اور سینیٹر فیصل واوڈا کے علاوہ

دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔اس موقع پر سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا،تقریب میں راحت فتح علی خان نے حمد باری تعالی پڑھی جبکہ شفقت امانت علی نے اسمائے حسنی پڑھے۔ یاد رہے کہ ایم ٹی جے، ملبوسات کو ایک اور نجی برانڈ کے اشتراک سے لانچ کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایک ویڈیو پیغام میں مولانا طارق جمیل نے برانڈ کی بنیاد رکھنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سن 2000 سے میرے دل میں آتا تھا کہ اللہ کوئی ایسا سلسلہ بنا دے کہ میرے پاس جو مدارس ہیں وہ اپنے پائوں پرکھڑے ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ میں سوچتا تھا کہ یااللہ کوئی ایسی شکل بنا دے کہ زکوةٰ خرچ نہ ہو اور زکو ةٰکے بغیر ہی مدرسہ چلے۔مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جب کورونا آیا تو اللہ نے میرے دل میں ڈالا کہ ہم کوئی کاروبار کریں جس کی کمائی کو ہم مدارس میں لگائیں تو میری بھی یہی نیت بنی کہ کوئی ایسا کاروبار ہو جس سے اللہ تعالی بھی جزائے خیر دے اور چند دوستوں نے مل کر اس کی کوشش کی۔مولانا طارق جمیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کسی کاروباری نیت سے یہ کام نہیں کیا، کسی کے مقابلے میں یہ کام نہیں کیا، صرف اس لیے کیا کہ اللہ کرے کہ اس سے کم از کم میرے مدارس اپنے پائوں پر کھڑے ہو جائیں اور میرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…