اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وبا کی تیسری لہر کے باعث تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل جاری رکھنے سے متعلق این سی اوسی کا اجلاس کل ( منگل ) کو ہو گا ۔ سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ
تعلیمی اداروں سے متعلق این سی او سی کا اہم اجلاس 6 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جس میں وزرائے تعلیم ، صحت اور این سی او سی حکام شریک ہوں گے، اجلاس میں امتحانات سے متعلق امور پر بھی مشاورت ہو گی۔ تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ وزرائے تعلیم ، وزرائے صحت اور این سی او سی کا متفقہ ہو گا۔



















































