ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

ڈالر، یورو، پائونڈ کی قدرمیں نمایاں کمی فاریکس ایسوسی ایشن نے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی

datetime 4  اپریل‬‮  2021 |

کراچی (این این آئی ) گذشتہ ہفتے انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا رجحان رہا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر154روپے سے گھٹ کر153روپے پر آ گئی ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان

کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں37پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 154روپے سے کم ہو کر153.53روپے اور قیمت فروخت 154.10روپے سے کم ہو کر153.73روپے پر آ گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 60پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت خرید 154.20روپے سے کم ہو کر153.50روپے اور قیمت فروخت154.40روپے سے کم ہو کر153.80روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں1روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 180روپے سے کم ہو کر179روپے اور قیمت فروخت182روپے سے کم ہو کر181روپے ہو گئی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید211.50روپے سے کم ہو کر211روپے اور قیمت فروخت213.50روپے سے کم ہو کر213روپے پر آ گئی تاہم ہفتہ کو مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر اور برطانوی پونڈ کی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو کی قدر میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…