لاہور( این این آئی) پاکستان میں کورونا ویکسین کی تیاری شروع کردی گئی ، پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے 10 کروڑ کا بجٹ مختص کرے گی۔یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمیل سائنسز میں کورونا ویکسین کی تیاری کا آغاز کردیا گیا ، اس حوالے سے یونیورسٹی نے وزیراعلی پنجاب کو کورونا ویکسین بنانے کے لیے پریزینٹیشن دی۔پنجاب حکومت کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے
10 کروڑ کا بجٹ مختص کرے گی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی آف ویٹنری اینڈ انیمیل سائنسز پروفیسر طاہر یعقوب نے کہا کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے پنجاب حکومت سے 6 ماہ کا وقت مانگا ہے ، ویکسین کی تیاری کے لیے یونیورسٹی کے پاس تمام سہولیات ہیں۔پروفیسر طاہر یعقوب کا کہنا تھا کہ اگر ویکسین کی تیاری میں پیشرفت مثبت رہی تو ایک ماہ بعد اعلان کریں گے۔