ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

چینی، آٹا، گھی سمیت 15 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ

datetime 2  اپریل‬‮  2021 |

اسلام آباد (این این آئی) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 17.21 فیصد پر پہنچ گئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 15 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی، 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اعداد و شمار کے مطابق ملک میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت نے ایک بار پھر سنچری مکمل کر لی اور چینی اوسط ایک روپے 90 پیسے فی کلو مزید مہنگی ہوئی، چینی کی اوسط فی کلوقیمت 100 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق مٹن کی اوسط فی کلو

قیمت 10 روپے 53 پیسے بڑھی جبکہ بیف کی فی کلو قیمت میں 4 روپے 44 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شمارت کے مطابق حالیہ ہفتے گھی 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا،دودھ 12 پیسے فی کلو، دہی 23 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوا۔اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ رواں ہفتے کیلا 2 روپے 14 پیسے اور انڈے 5 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے۔ادارہ شمارت کے مطابق مرغی 21 روپے 92 پیسے فی کلو اور ٹماٹر 2 روپے 68 پیسے فی کلو سستے ہوئے،پیاز 68 پیسے اور آلو 29 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…